سابق صدر آصف زرداری نے تھر کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا
Posted on March 13, 2014 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Asif Zardari
کراچی (جیوڈیسک) تھر کی صورت حال پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گزشتہ روز کراچی پہنچیں ہیں اور انہوں نے آج بلاول ہاؤس کراچی میں تھر کی صورت حال پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں محکمہ صحت، خوراک اور ریلیف کے افسران و عہدیداران کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے مختلف محکموں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ جمعہ کو آصف علی زرداری کا مٹھی کا دورہ بھی متوقع ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com