چھتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کنوئیں میں صفائی کرنے والے افراد کی نعشوں کو نہیں نکالا جا سکا
Posted on March 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
تلہ گنگ: چھتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کنوئیں میں صفائی کرنے والے افراد کی نعشوں کو نہیں نکالا جا سکا،ریسکیو 1122ادھورا کام چھوڑ کر چلے گئے، لوگ اپنی مدد اپ کے تحت نعشیں نکا لنے پر مجبو ر، حکو متی امدادی ٹیمیں نا کا م ثا بت ہو ئی ،علا قہ بھر میں غم کی فضا پھیل گئی ،لو احقین پر غشی کے دورے ،اے سی تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک خلیل احمد ،ایس ایچ او ملک عبد الر ئو ف چو بیس گھنٹے سے جا ئے وقو عہ پر مو جو د ۔تفصیلا ت کیمطا بق تلہ گنگ ڈھو ک کنڈ پر افسو س نا ک واقعہ کو چھتیس گھنٹے گز ر گئے ہیں لیکن ابھی تک 24سالہ محمد شفیق ولد اسلم ، 32سالہ محمد اکرم ولد میاں محمد، 35سالہ عامر رضا ولد گل محمد او ر 25سالہ محمد ابو بکر ولد عطاء محمد کی نعشیں نہیں نکا لی جا سکیں ،جب یہ افسو س نا ک واقعہ بدھ کی شا م کو پیش ا یا تو لو احقین نے مقا می انتظا میہ کو ا گا ہ کیا جس پرضلع چکو ال کی ریسکیو 1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئی اور افراد کو نکا لنے کی کو شش شر وع کر دی۔
تقر یبا رات نو بجے کے بعد ریسکیو 1122کی ٹیم نے کا م چھو ڑ دیا اور واپس چلی گئی ۔ مو قع پر مو جو د لو گو ں نے بتا یا کہ ہمیں حکو مت کی طر ف سے کو ئی امداد نہیں دی جا رہی ہے ہم اپنی مد د ا پ کے تحت کنو ئیں سے نعشیںنکا لنے کی کو شش کر رہے ہیں۔اے سی تنو یر الر حمن نے بتا یا کہ اس واقعہ کے با رے میں کمشنر راولپنڈ ی اور ڈی سی او چکو ال کو ا گا ہ کر دیا ہے ۔جا ئے وقو عہ پر وزیر اعلی پنجا ب کے معا ون خصو صی ملک سلیم اقبا ل ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ،عمر ان دندی ،ارشد کو ٹگلہ ،سمیت دیگر افراد نے جا کر امدادی کا روائیو ں کا جا ئز ہ لیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com