تھر کے علاقے میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ شاہد مغل
Posted on March 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: تھر کے علاقے میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ لوگوں کی فوری مدد کا وقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تھر کی مائوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جن کے بچے بھوک اور قحط کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جس طرح ماضی میں مصیبت کی گھڑی میں ہر صوبے کی مدد کی ہے اور غمزدوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے’ اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت تھر کے قحط زدگان کے لئے امدادی سامان روانہ کر رہی ہے کیونکہ ہمارے نزدیک جمہوریت اور سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com