ہالا (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جس پارٹی کا ہے، میں اس کاسربراہ ہوں، قائم علی شاہ یاد رکھیں، انہوں نے 5 سال میرے ماتحت کام کیا ہے۔
مخدوم امین فہیم کا مزید کہنا ہے کہ یہ بولنا غلط ہے کہ تھر میں قحط میرے بیٹوں کی وجہ سے آیا ہے، تھر واقعے کی پہلے تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سروری جماعت کو ہماری عزت عزیز ہے، جو کیچڑ اچھالی جارہی ہے، سروری جماعت برادشت نہیں کرے گی۔