لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد نے کہا ہے کہ فیلڈنگ بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے، وقت کی کمی اور کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے خدشے پر پرانے پلان پر ہی عمل پیرا ہیں، خواہش ہے میری طرح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی بہترین فیلڈر قرار دیا جائے۔
شعیب محمد کا مزید کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی کے زخمی ہونے اور نئے کھلاڑی کی آمد سے فیلڈنگ پر دباو پڑتا ہے، فیلڈنگ بہتر بنانے کے لیے 2 سے 3 ماہ درکار ہیں۔ فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ آرٹ ہے، یہ خودبخود نہیں آتی، پاکستانی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا شوق ہے۔