کراچی: کلفٹن اور نیو کراچی میں پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن اور نیو کراچی میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 2 میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیو کراچی کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد قتل کی واردت میں نامزد ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا، ملزم ایک ہوٹل کا مالک بھی ہے۔