اسلام آبا : ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے40 کیپسول برآمد

Islamabad, Airport

Islamabad, Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 40 کیپسول بر آمد کر لئے گئے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز سے دبئی جانے والا مسافر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

چیکنگ کے دوران ملزم سے 40 کیپسول بر آمد کر لئے گئے اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیکر تفتیش شروع جاری ہے، اے ین ایف کے مطابق، فیاض علی خان نامی مسافر کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔