لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں خودسوزی کرنے والی لڑکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والی لڑکی کو انصاف نہ دینے والوں کو مثالی سزا دلائی جائے گی، متوفیہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔