گرفتاری کا عدالتی حکم مشرف کو قتل کرانے کی سازش ہے: طاہر حسین
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجرا¿ اور گرفتاری کے عدالتی حکم سے عدلیہ کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ افتخار چوہدری کی طرح موجودہ عدلیہ بھی مشرف سے انتقام لینے میں اس ملک دشمن استحصالی ٹولے کی معاون ہے جو عرصہ سے پاکستان کے عوام کولوٹ رہا ہے اور لسانیت و صوبائیت کے ساتھ مسلک و مذہب کی آگ بھی بھڑکاکر قوم کومختلف اکائیوں میں بانٹ کر جمہوریت و آئین کے نام پر اپنا حق حکمرانی محفوظ رکھنے کی سازش کررہا ہے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے مشرف کی گرفتاری کے حکم کے خلاف احتجاجی و مذمتی بیان میں کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی مشرف پر قاتلانہ حملے کی رپورٹس کے باوجود عدالت میں مشرف کی طلبی پر اصرار عدلیہ کے مشرف کے قتل کی سازش میں شمولیت کا ثبوت ہے اور اس میں ناکامی پر مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم اس سازش پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضمانت کے مترادف ہے جو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
طاہر حسین نے سیاسی ‘ سماجی ‘ قانونی ‘ عوامی ‘انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تما م محب وطن پاکستانی اور میڈیا نمائندگان خصوصی عدالت کے اس ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں کیونکہ ایک بار جبر ‘ ظلم اور طاقت سے حقوق کچلنے کی روایت پڑگئی تو پھر اس کا خاتمہ ممکن نہیں رہے گا ۔ طاہر حسین نے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ملک و قوم اور فوج پر حکمرانی کی سازش کرنے والے افتخار چوہدری نے اس خواہش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنے والے مشرف سے انتقام کیلئے اس ملک کو جس عذاب سے دوچار کیا ہے اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے اور اگر اس کی قائم کردہ غیرآئینی خصوصی عدالت کو قائم رکھا اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا تو پاکستان کا عدالتی نظام بھی تباہ و برباد ہوجائے گا جس کا خمیازہ جمہوریت پسندوں ‘ سیاستدانوں ‘فوج ‘ عوام اور ملک کو بھی بھگتنا ہوگا اسلئے خصوصی عدالت کو شریفوں اور چوہدروں کے مفادات کے فیصلوں سے روکنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com