پولیو کی اہمیت بارے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: پولیو کی اہمیت بارے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ایریا انچارج اور زونل سپر وائز رکی شرکت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ میں تحصیل سطح پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب قریشی،ڈاکٹر اعظم باگڑی،ڈاکٹر محمد اشرف،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اقبال خان ،اے ایس وی ملک عبدالرحیم نے ٹیموں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں پولیو اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کریں۔
باؤنڈری وال پر کام کو یقینی بنائیں جبکہ این اے بچوں ،خانہ بدوش،اور پٹھان آبادیوں پر خصوصی توجہ دیں ۔میٹنگ میں آفیسر ہیلتھ ٹیکنیشن،نیوٹرریشن سپر وائزر،ویکسی نیٹر سی ڈی سی سپر وائزرز،سینٹری انسپکٹر اور دیگر شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com