دو مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 9 افراد نے شادی شدہ خاتون سمیت 3 خواتین کو اغوا کر لیا
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈسکہ: دو مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 9 افراد نے شادی شدہ خاتون سمیت 3 خواتین کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈنڈ پور کھرولیاں کے رہائشی محنت کش جاوید مسیح اپنی بیوی کے ہمراہ محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھے اور اس کی جواں سالہ بیٹی (س) جو گھر میں اکیلی موجود تھی والدین کی عدم موجودگی میں ملزمان جنید ،صغیر اور مونکی ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے۔
جبکہ لاری اڈا کے رہائشی محمد یوسف کی بیوی حلیمہ اور بیٹی صوفیہ بازا رجا رہی تھی کہ راستہ میں کھڑے ملزمان عامر ،افضال ،صغراں،شازیہ ،سدرہ بی بی وغیرہ انہیں اسلحہ کے زور پر زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے تھانہ موترہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com