سپریم کورٹ نے طالبہ کی خودسوزی پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

Tassaduq Hussain Jilani

Tassaduq Hussain Jilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے مظفر گڑھ میں طالبہ کی خودسوزی پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا صوبائی حکومت اسی طرح عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہے۔؟

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے خودسوزی کرنے والی طالبہ کی میڈیکل لیگل اور تفتیشی افسر کی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب حکومت اس طرح عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کیس میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو طلب کر لیا۔