لاہور: سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع گیس فیکٹری میں اچانک بڑا گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ قریبی فیکٹریوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو کاروائی شروع کر دیں جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشن بھی نے بھی موقع پر پہنچ کر واقع کا جائزہ لیا اور کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کیخلاف قانون کے تحت کاروائی ہو گی۔