عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا اور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانااور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے جس کے تحت گزشتہ دور میں شروع کئے گئے ترقی کے سفر کو نئے جذبے اور ولولے سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔آئندہ چند برسوں میں کوئی حلقہ بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا ۔ سڑکوں کی تعمیر ومرمت ، فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو صحت اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن برائے ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل،چیلنجز اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی وطن عزیز پر منڈلانے والے اندھیرے اور مایوسی کے سائے درو ہونگے اورملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہنگائی ،بے روزگاری اوربد امنی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے کارکن ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کومشن بنائیںجس سے پارٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہو ۔پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پنجاب کے ہرمنصوبے میں میرٹ اور شفافیت نظر آتی ہے ۔ ہر گلی محلے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پوراکیا جارہاہے اور تعمیر و ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com