مرزا مقبول کے ہمراہ بروکس فارماسیوٹیکل کے تعاون سے تھر کے قحط زدہ عوام کیلئے امدادی سامان اپنی زیر نگرانی روانہ کیا
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول کے ہمراہ بروکس فارماسیوٹیکل کے تعاون سے تھر کے قحط زدہ عوام کیلئے امدادی سامان اور ادویات اپنی زیر نگرانی روانہ کیں جن میںغذائی اجناس اورا دویات شامل ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر عون جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے کہا کہ اپنے مجبور و بے بس بہن بھا ئیوں کی عملی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ قحط زدہ عوام اپنے آپ کو تنہا تصورنہ کریں ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ قحط زدہ عوام کے لئے امدادی اشیاء کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں قحط زدہ عوام کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جاسکے موقع پر موجود کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری ،انگلش بسکٹ اور شان مصالحہ جات بنانے والوں نے قحط زدہ عوام کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com