وہاڑی: جائیداد کا تنازع، 3 بھتیجیوں کے ہاتھ پیر توڑ ڈالے

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں چچا نے تشدد کرکے 3 بھتیجیوں کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے اور فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 4 ڈبلیو بی میں مکان پر قبضہ کے تنازع پر چچا محمد سردار اور اس کے لاٹھی بردار ساتھیوں نے گھر پر حملہ کر دیا۔

اس دوران چچا نے لاٹھیوں کے وار کرکے اپنی تین بھتیجیوں کو شدید زخمی کر دیا جس سے لڑکیوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ لڑکیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔