طالبان شوری حکومتی کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

Maulana Sami ul Haq

Maulana Sami ul Haq

اکوڑہ خٹک (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اکوڑہ خٹک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے حکومتی کمیٹی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

طالبان کمیٹی کا مقصد یہ تھا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔ دونوں کمیٹیاں معاہدے کا احترام کرتی ہیں۔ ہم نے مذاکرات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

طالبان شوریٰ حکومتی کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ مذاکرات کے مقام کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ مذاکرات کی جگہ کا تعین ایک دو روز میں ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو طالبان کے پاس لے کر جائیں گے اور مذاکرات کروائیں گے۔

حکومتی کمیٹی میں شامل اراکین کو قبائلی علاقوں کا تجربہ ہے۔ جو بات سامنے آئے گی اسے پارلیمنٹ کے سامنے بھی لایا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ آپریشن کی نوبت نہ آئے۔ اُمید ہے کہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ کے سانحے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔