دبئی (جیوڈیسک) معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے ایوارڈز میں پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی نے2013 کے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل بولر کا اعزازجیت لیا۔ شاہد آفریدی کو یہ ایوارڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف 14 جولائی کا پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں 12 رنز پر 7 وکٹیں اڑانے کی بہترین پرفارمنس پر دیاگیا، اس میچ میں آفریدی نے اپنی بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے اور55 گیندوں پر 76 کی اننگز کھیلی تھی، یہ آفریدی کا دوسرا کرک انفو ایوارڈ ہے، وہ اسی کیٹیگری میں 2009 میں بھی اعزازکے حقدار بن چکے ہیں۔
ون ڈے کا بہترین بیٹسمین روہت شرما کو چناگیا، سال کا بہترین ٹیسٹ بولر آسٹریلیا کے مچل جونسن کو قراردیا گیا جبکہ طویل دورانیے کی کرکٹ کے بہترین بیٹسمین شیکھر دھون قرار پائے، اپنے عہد کا بہترین کرکٹر بھارتی ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو قرار دیاگیا، سال کے بہترین ڈیبیو پلیئر کا ایوارڈ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو دیاگیا۔ بہترین شماریات پر ابراہم ڈی ویلیئرز سال کے بہترین بیٹسمین اور جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین بیسٹ بولر منتخب ہوئے، بہترین ون ڈے بولر پاکستانی اسپنر سعید اجمل جبکہ ایک روزہ کرکٹ کے بہترین بیٹسمین آسٹریلیا کے جارج بیلی قرار پائے۔