دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل سمیت حبس بے جا میں رکھنے کی شکایت پر پولیس افسران عدالت میں طلب
Posted on March 15, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ: دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل سمیت حبس بے جا میں رکھنے کی شکایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ خان نیازی نے پولیس افسران کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے رہائشی محمد عمران نے عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی محمد منور اور خالہ زاد بھائی شیر محمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر آ رہے تھے کہ مجاہد چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں موٹر سائیکل سمیت بغیر کسی جرم کے چوکی علی آباد کی حوالات میں بند کر دیا اور جب ہم لواحقین نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس افسران جن میںسی آئی اے سٹاف کے سب انسپکٹر ارم رضا شاہ ،سب انسپکٹر محمد یعقوب اور اے ایس آئی مظہر حسین چوکی علی آباد نے فی کس 25ہزار روپے کے عوض حوالات میں بند مذکورہ افراد کو رہا کر نے کا کہا جس پر فاضل عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولیس افسران کو آئیندہ تاریخ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com