لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ریلیف بھی فراہم کیا جائے۔
رائے ونڈ لاہور میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے وزیر اعلی شہباز شریف نے ملاقات کی اور پنجاب میں امن وامان ترقیاتی منصوبوں سمیت نرسز پر ہونیوالے تشدد اور مظفر گڑھ میں زیادتی کیس کے واقع پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور ذمہ داروں کو کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
وزیر اعظم کو دریائے راوی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں۔