لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن نے عدالتوں میں ناقص سکیورٹی انتظامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام صوبے کی ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات نا کافی ہیں جس کے باعث کسی وقت بھی دہشت گردی کا واقع رونما ہو سکتا ہے۔
عدالتوں کے مین گیٹس پر چیکنگ کا کوئی خاص انتظام نہیں لہذا عدالت ججز وکلا اور سائلین جو عدالتوں میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔