حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین آج یا کل ملاقات متوقع ہے: پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

لاہور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین آج یا کل ملاقات متوقع ہے۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں طالبان قیادت اور سیاسی شوریٰ سے ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوئی۔

امن مذاکرات کے سلسلے میں آج یا کل حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات متوقع ہے۔

اجلاس میں طالبان سیاسی شوریٰ اور حکومتی نمائندوں کے مابین ملاقات کیلئے جگہ اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔ حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات میں شرائط پیش کی جائیں گی۔