مشرقی یوکرین میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، روس

Sergei Lavrov

Sergei Lavrov

ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کا مشرقی یوکرین میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کے بعد ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کریمیا کے مستقبل کا فیصلہ روس نہیں کرے گا بلکہ اس کا فیصلہ وہاں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام خود کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا موٴقف ہے کہ کریمیا میں موجود روسی، ہنگیرین، بلغارین اور یوکرینی باشندوں کے حقوق تحفظ ہونا چاہئے۔