بہاولنگر (جیوڈیسک) بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے ماں اور تین بیٹیوں پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ٹوبہ رحمان شاہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کمرے میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے رانی بی بی اور اس کی تین بیٹیاں معراج فاطمہ، شائستہ اور ثمینہ جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
شور سننے پر لوگوں نے متاثرہ خواتین کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او بہاول نگر اطہر اسماعیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال کا دورہ کیا ہے اور زخمی خواتین کی عیادت کی۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلا ف درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔