تھر کے دیہی علاقوں میں بھی امداد کی فراہمی شروع

Thar Victms

Thar Victms

تھر (جیوڈیسک) تھر میں خشک سالی اور قحط سے متاثرہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی امداد کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

تھر پارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں مریضوں کی اموات کا سلسلہ اب تقریباً رک گیا ہے۔ گزشتہ 36 گھنٹوں سے کوئی بری خبر نہیں ملی۔ امدادی کاموں کا سلسلہ بھی بتدریج دیہی علاقوں تک بڑھایا جارہا ہے، بحریہ ٹاون، فلاح انسانیت فاونڈیشن، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، پاک فوج، رینجرز، سیاسی ، سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے خوراک، دوائیں اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔

امداد کی فراہمی کی وجہ سے نقل مکانی کے رجحان میں بھی کمی آئی ہے۔