لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف ہڑتال

Strike

Strike

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں گزشتہ رات مقدس اوراق کی بے حرمتی کے بعد ضلع بھر میں صورتحال کشیدہ ہے، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔ واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔لاڑکانہ کے علاقے مراد وہن میں گزشتہ رات مقدس اوراق کی بے حرمتی کے بعد شہر میں اشتعال پھیل گیا، مشتعل افراد نے مقدس اوراق کی بے حرمتی میں ملوث شخص کے گھر کو گھیر لیا، تاہم پولیس نے برقت پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جسے مارکیٹ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامے شروع ہوگئے۔ بعض افراد نے جناح باغ کے قریب مرکزی مندر اور ملحقہ دھرم شالا پر حملہ کرکے آگ لگا دی،آگ سے دھرم شالا مکمل جل گئی اور مرکزی مندر کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔ مقدس اوراق جلانے کے خلاف ضلع بھر میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے، تما م چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

انتظامیہ نے صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔ مرکزی مندر کے اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔ ہندوؤں کی عبادت گاہوں اور دکانوں کے تحفظ کے لئے پولیس اور رینجرز کے اہل کار تعینات ہیں۔