قیام امن کیلئے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، اپنا ایجنڈا مسلط کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے حکومت اپنا کردا ادا کررہی ہے۔ سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے یوٹیو ب پرپابندی جلد ختم کردی جائے گی۔

لاہورمیں سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتیہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ ریاست کے سارے ستون تشکیل کے عمل میں رہے ہیں۔اس عمل کے دوران کبھی پنڈولم کی طرح بائیں اورکبھی دائیں طرف رہے۔ان ستونوں نے یہ کوشش ضرورکی کہ ریاست کی چھت کوٹوٹنے نہ دیں۔

کبھی یہ ستون ریاست کوسنبھالتے رہے توکبھی ناکام رہے۔پرویزرشید کاکہناتھاکہ ریاست کی چھت توسنبھل گئی لیکن چھت کے نیچے کئی طرح کے مسائل پیداہوگئے۔پرتشدد کارروائیاں کرنے والے مجبورکر رہے ہیں کہ ان کاعقیدہ ہی ٹھیک ہے۔

وہ اس سوچ کے ذریعے غلبہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔ پرویز رشیدنے کہاکہ جوریاست پر قبضے کی خواہش رکھتے ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے صحافت بھی کرادار ادا کرے۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر پابندی جلدی ختم ہوجائے گی۔