یوکرین کے خود مختارعلاقے کرائمیا میں ریفرنڈم

Ukraine Referendum

Ukraine Referendum

کیف (جیوڈیسک) یوکرین کے خودمختارعلاقے کرائمیا میں ریفرنڈم کے لیے پولنگ کاآغاز ہوگیا۔ کرائمیا بحیرہ اسود کے علاقے کا وہ جزیرہ نما ہے، جہاں روسی زبان بولنے والے 20 لاکھ شہری رہتے ہیں۔کرائمیا کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ 1992 کے آئین کے تحت انہیں یوکرین کا حصہ رہنا ہے یا وہ روس سے الحاق چاہتے ہیں، اسی مقصد کے لیے آج ریفرنڈم ہورہا ہے۔

سمپروفول میں پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے ہوا، پولنگ اسٹیشنز پرپہلے سے روسی دستے تعینات ہیں، کرائمیا میں تاتار کمیونٹی نے متنازع ریفرنڈم کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

یوکرین حکومت، امریکا اور یورپی یونین اس ریفرنڈم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے انعقاد کی صورت میں روس کے خلاف سخت پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔

گزشہ روزمغربی ممالک نے ریفرنڈم کی مخالف قرارداد ویٹو کرنے پر روس کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔