مظفر گڑھ طالبہ زیادتی؛ چیف جسٹس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرینگے

Supreme Court

Supreme Court

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں طالبہ خود سوزی کیس اور تھر میں خشک سالی سے بچوں کی اموات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج از خود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے طالبہ زیادتی اور خود سوزی کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

جبکہ سانحہ اسلام آباد ایف ایٹ کچہری پر از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی، جس میں چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد سے کچہری سانحے سے متعلق اہم جوابات طلب کر رکھے ہیں۔