کریمیا ریفرنڈم: 95 فیصد ووٹرز روس میں شمولیت کے حامی

Crimean Referendum

Crimean Referendum

کریمیا (جیوڈیسک) کریمیا ریفرنڈم میں 95 فیصد ووٹرز نے روس کے ساتھ الحاق کے حمایت کر دی، امریکا نے ریفرنڈم نتائج کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور باراک اوباما کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،، صدر اوباما سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ کرِائمیا کا ریفرنڈم بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔

یوکرین کی انتظامیہ نے تشدد پر قابو پانے میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ،دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔