لاپتہ تیارہ: پائلٹ نے ڈیٹا سسٹم بند کر کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے بات کی

Malaysia's Plane

Malaysia’s Plane

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا کا طیارہ کیا پائلٹ نے ہائی جیک کیا، وزیر دفاع حشام الدین حسین نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے کے کپتان نے ڈیٹا سسٹم بند کرکے ایر ٹریفک کنٹرولر سے بات کی تھی اور طیارے میں کسی ممکنہ خرابی کے بارے میں بھی نہیں بتایا۔ ملیشین طیارہ لگ بھگ ڈھائی سو مسافروں کے ساتھ غائب ہوا ، رڈار سے سگنل غائب ہوئے پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ، ملیشین حکام نے 10 روز پہلے تلاش شروع کی اور بہت سے مقامات پر تلاش ختم بھی ہوگئی ، لیکن طیارہ نہ مل سکا،،کیا طیارہ اغوا ہو گیا؟ کیا پائلٹ اس طیارے کے مبینہ اغوا میں ملوث ہے۔

؟ ملائیشیا کے وزیر دفاع حشام الدین حسین کے بیانات انکشافات ان سوالات کی جڑ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایک بج کر بیس منٹ پر ہونے والی آخری گفتگو کرتے ہوئے ڈیٹاسسٹم بند کردیا گیا تھا،پائلٹ نے ڈیٹاسسٹم بند کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے بات کی تھی، اگر یہ ڈیٹا سسٹم تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوا تو کپتان نے اس بات کا ذکر کیوں نہیں کیا، ان انکشافات کے بعد پائلٹ اور کو پائلٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، جس میں پائلٹ کے گھر سے سیمولیٹر بھی ملا ہے۔

، جس سے تحقیقات میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری طرف برطانوی میڈیا کے انکشافات کے مطابق ایم ایچ 370 کو ملائشین جہادیوں نے اغوا کیا ہے اور اس کارروائی میں پائلٹ بھی شامل ہے،، یہ واقعہ 9 الیون طرز کا ہے ،جس کا ہدف کسی بڑی عمارت کو نشانہ بنانا ہے،خدشات،انکشافات اور قیاس آرائیاں کہاں تک درست ہیں ،یہ طیارہ گمشدگی کیس سلجھنے کے بعد بھی شاید سب کچھ واضح نہ ہوسکے۔