اروند کیجریوال کا نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینرا روندکیجریوال نے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کیطرف سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد نریندر مودی کا مقابلہ کرنیکااعلان کرتے ہوئے اترپردیش میں وارانسی (بنارس) سے انتخاب لڑنے کااعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے کل ہی اس نشست سے مودی کوامیدواربنانے کااعلان کیا تھا،کیجریوال نے بنگلورومیں ایک روڈ شو کے موقع پرکہا ہے کہ پارٹی نے انہیں بنارس سے ٹکٹ دیدیا ہے تاہم اس بارے میں وہ23 مارچ کوبنارس میں ہونیوالی ریلی کے دوران عوام کی رائے لیں گے۔