جاپانی ہنڈا کمپنی امریکہ سے 9 لاکھ گاڑیاں واپس لائے گی

Honda

Honda

واشنگٹن (جیوڈیسک) جاپان کی کار ساز کمپنی ہنڈا امریکہ میں ایندھن کے پمپ میں نقص کی وجہ سے 9 لاکھ کے قریب اپنی گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے۔ اس نقص کی وجہ سے آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

ہنڈا نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے لئے اپنے نوٹس میں کہا کہ اس نقص کی وجہ سے کسی شخص کے زخمی ہونے یا آگ لگنے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے جو کہ فیول پمپ سٹرینر کور میں کریک کی وجہ سے آیا ہے۔ ہنڈا کا کہنا ہے کہ یہ کریکس اس وقت پیدا ہوئے جب ایسیڈک کیمیکل اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمائش پیدا ہوتی ہے۔

اس سے ایندھن کی خوشبو پھیلنے یا ایندھن لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ کمپنی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس دے رہی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما تک پارٹس دستیاب نہیں ہوں گے اور دوسرا نوٹیفکیشن اس وقت جاری کیا جائے گا جب گاڑیوں کو دوبارہ سے ٹھیک کر دیا جائے گا۔