فلم اداروں کے دفاتر پر تالے، فلمی منڈی رائل پارک پریس مارکیٹ میں تبدیل

Offices, Lock

Offices, Lock

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلموں کی فلمی منڈی رائل پارک پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں تبدیل، معروف فلمی اداروں کے دفاتر کو تالے لگ گئے، فلمی حلقوں کا حکومت سے اسے تاریخی ورثہ قرار دے کر محفوظ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق رائل پارک 1940 سے 1945 کے دور میں وجود میں آیا۔ اس دور میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے جو فلم تقسیم کار ادارے بنے ۔ ان میں میاں رفیع اختر کا سپرآرٹ پروڈکشنز، اے کے جان کا بلال پروڈکشن، ایورنیو پکچرز، ملک ٹاکیز اور قاضی خورشید الحسن کا انڈیا فلم بیورو شامل تھے۔

قیام پاکستان کے بعد اس جگہ کو مستقل طور پر فلم منڈی کا درجہ دے دیا گیا۔ 60 کی دہائی میں رائل پارک میں فلم کا کاروبار عروج پر تھا اس وقت یہاں 250 سے 300 فلمی دفاتر موجود تھے جن کے ذریعہ ہر ہفتہ باقاعدگی سے 6 سے 8 فلموں کی نمائش ہوا کرتی تھی ۔