کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا جس میں امن وامان کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت کی جاناتھی اور اہم فیصلے بھی متوقع تھے۔
تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق اب صوبائی کابینہ کا یہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ہے،اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔