وارم اپ میچ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

New Zealand, Pakistan

New Zealand, Pakistan

میر پور (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ وہ آج کے میچ کو ورلڈ جیتنے کی جانب پہلا قدم سمجھتے ہیں اور ہمیں اس سے اپنی پرفارمنس جانچنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا تاہم تمام کھلاڑی میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں اور ورلڈ کے فاتحانہ آغاز کے لئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس میچ کے لئے بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے تاکہ آج جو خامی رہ جائے اسے آگے کے میچوں میں دور کیا جاسکے۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور دوبارہ سے ایشیا کپ کی طرح چھکے چوکے لگانے کے لئے بے تاب ہیں۔