مظفر گڑھ میں بس اورٹرک کے تصادم میں تین افراد جاں بحق

Collision

Collision

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں بس اورٹرک کے تصادم میں تین افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر ترکی کالونی کے قریب پیش آیا۔

جب مظفر گڑجانیوالی بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پرہی جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا , جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا،2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔