کراچی: گلشن اقبال میں میاں، بیوی اور بچے کی پراسرار موت

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر سے میاں، بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں کی شناخت 42 سالہ سمیر، اس کی بیوی حرا اور ڈھائی سالہ بیٹے عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے۔

، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص سمیر نے اپنی بیوی اور بچے کو نشہ آور چیز دے کر ہلاک کرنے کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی۔ تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہلاکت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔