کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیا آباد میں کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی شناخت افضل بلوچ عرف غوث پاک، ہنزلہ عرف جلیل اور عرفان عرف فوجی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم افضل بلوچ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جیز اور پستولیں بھی برآمد ہوئیں۔