تہران (جیوڈیسک) پاکستانی سرحد پرتعینات بارڈر سیکیورٹی اہل کاروں کے اغوا کے واقعے میں غفلت برتنے کے معاملے میں ایران نے متعدد فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا ۔ایران نے سرحدی محافظوں کے اغوا کے واقعے پر فوج کے کئی کمانڈرز کو سبکدوش کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈز کو فرائض میں غفلت برتنے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ اس واقعے پر ایرانی سیکورٹی فورسز کے کئی افسران کو عدالتی چارہ جوئی کابھی سامنا ہے۔ ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز کے کمانڈز کا کہنا ہے کہ پانچوں مغوی سیکورٹی گارڈز محفوظ ہیں۔