ششی کپور آج اپنی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Shashi Kapoor

Shashi Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے مقبول ستارے ششی کپور آج اپنی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ششی کپور نے فلمی کرئیر بطور چائلڈ آرٹسٹ شروع کیا، 1951 میں بڑے بھائی راج کپور کی فلم “آوارہ ” میں انکے بچپن کا کردار نبھایا۔

ششی کپور نے بالی وڈ میں بطور ہیرو فلم “دھرم پترا’ سے انٹری دی اور فلم نگری سے گہرا ناطہ قائم کرلیا۔کپور خاندان کے اس روشن چراغ نے نصف صدی پر محیط اپنے فلمی سفر میں ایک سو سولہ فلموں میں اداکاری کی۔انکی مقبول فلموں میں حسینہ مان جائے گی ،کالا پتھر، جنون، ‘جب جب پھول کھلے’ اور ‘کنیادان’ جیسی کئی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔بالی وڈ کے شہنشاہ امیاتبھ بچن کے ساتھ ششی کپور کی جوڑی بے حد کامیاب رہی، فلم ‘دیوار ،دو اور دو پانچ اور سہاگ اسکی مثال ہیں۔فلمی دنیا میں اداکارہ ریکھا، شرمیلا ٹیگور اور زینت امان کے ساتھ ششی کپور کی جوڑی نے سلور اسکرین کو چار چاند لگائے۔

فنی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں کئی ایوراڈز اور بھارت کے سول ایورڈ پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا ہے۔