ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ: سری لنکا نے بھارت کو پانچ رنز سے ہرا دیا

Sri Lanka

Sri Lanka

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو آخری گیند پر پانچ رنز سے شکست دیکر اپنی ٹیم کا مورال بلند کیا ہے۔ میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کے ہدف 153 کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی اننگز کی آخری گیند پر 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا 41 اور یووراج سنگھ 33 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ادھر سری لنکا کی جانب سے لیستھ مالنگا نے چار ، کولا سیکرا نے دو جبکہ سینائیکے، اجنتھا مینڈس اور ہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔