دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں شدید طوفان کی وجہ سے دنیا کی بلند عمارت برج خلیفہ کچھ پل کے لیے گردوغبار میں غائب ہو گئی۔
متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان نے ہر چیز دھندلا دی۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند برج خلیفہ بھی گردو غبار میں ڈھک گیا جسے سامنے ہوٹل میں موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ برج خلیفہ کے غائب ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔