للیانی کی خبریں 18/3/2014

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محمدوسیم عباس قادری نے لاڑکانہ وا قعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محمدوسیم عباس قادری نے لاڑکانہ وا قعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں، حکومت سندھ لاڑکانہ وا قعہ کے حقائق کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے ، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مقدس اوراق اور مذہبی عبادت گاہوں کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ ہوئی تو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئیںگے’ پنجاب حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کرنا چھوڑ دے حکمرانوں کی نا قص پالیسیوںکی وجہ سے صوبہ احتجاج اور ہڑتالوں میں پورے پاکستان سے آگے جا رہا ہے ‘موسم کی تبدیلی سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت عوام کو تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔پنجاب حکومت کسی ویژن کے بغیر ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت تمام معاملات کو چلانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز سرکاری محکموں کے ملازمین ہڑتال اور دھرنے دینے پر مجبور ہیں ، احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی غنڈا گردی قابل مذمت ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجینئر افتخار چوہدری کوپاکستان تحریک انصاف سینٹرل کا ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری اور ڈپٹی پریس سیکرٹری بننے پرمبارکباد پیش کرتے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انجینئر افتخار چوہدری کوپاکستان تحریک انصاف سینٹرل کا ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری اور ڈپٹی پریس سیکرٹری بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں، انجینئر افتخار چوہدری کا تحریک انصاف کا سینٹرل ڈپٹی انفرمیشن سیکرٹری بنانا خوش آئین بات ہے کیونکہ چوہدی صاحب کو جب بھی پارٹی کی طرف سے کو ذمہ داری دی گئی ہے چوہدری صاحب نے اپنا فرض سمجھ کر نبھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں ، چوہدی صاحب پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی پہچان ہیں کیونکہ سعودی عرب میں ہر پاکستانی کی اِن تک رسائی ہے اس لیے کہ چوہدی صاحب کے گھر کے دروازے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے کھلے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میڈل ایسٹ کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے انجینئر افتخار چوہدری سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پربھی گفتگو کی اور خاص کر تھر کے متاثرین کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ، خواتین اور بچے جس طرح ایک ایک روپیہ جمع کر رہے ہیں اپنے پاکستانی تھر کے متاثرین بہن بھائیوں اور بچوں کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں اس کی مثال پاکستان میں اس سے پہلے نہیں ملتی اور انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے ۔