عوام سے ٹیکس وصول کر کے چلنے والا ادارہ ٹی ایم اے کروڑ انتظامیہ بغیر سفارش عوام کے مسائل حل نہیں کرتے

کروڑ لعل عیسن : عوام سے ٹیکس وصول کرکے چلنے والا ادارہ ٹی ایم اے کروڑ انتظامیہ بغیر سفارش عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، جنگلات کا صفایا ہو گیا انتظامیہ بے خبر ، کروڑوں روپے سے تیار ہونے والے کامرس کالج میں تاحال کلاسز کا اجراء نہیں کیا گیا ایف 89لیہ پر آیت اللہ نیازی (بانی )تحریک دستک پاکستان کی تفصیلی گفتگوتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کروڑ لعل عیسن کے دیرینہ مسائل کے سلسلہ میں انجم صحرائی کی خصوصی دعوت پر آیت اللہ نیازی نے ایف 89لیہ پر کروڑ لعل عیسن کے مسائل کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کامرس کالج کروڑوں روپے سے تیار کیا گیا مگر تاحال ابھی تک کلاسز کا اجراء نہ ہونا حکومت وقت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ وہ منصوبہ(ق) لیگ کی حکومت میں شروع ہوا تھا تو اس لیے اسکو نظر انداز کیا جارہا ہے کالج انتظامیہ کا جو موقف ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد سے جلد کالج میں کلاسز کا اجراء چاہتے ہیں لیکن وہاں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کالج شفٹ نہیں کیا جارہا واپڈا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بجلی مہیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاقی ادارہ ریلوے نے پولز لگانے کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جس کی وجہ سے کالج میں بجلی نہیں دی جا رہی۔

حالانکہ کالج کے عقبی مشرقی سائیڈ پر واپڈا کے پولز موجود ہیںڈپٹی ڈرائریکٹر کالجز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلہ کا حل کروائیں اور مشرقی سائیڈ سے باآسانی بجلی لے سکتے ہیں جو صرف دو گھنٹے کا کام ہے جس کو اڑھائی سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے جنگلات کا صفایا ہوگیا ہے مگر انتظامیہ کی بے حسی کی حد ہوگئی ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نظر نہیں آرہی جو لکڑ چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے کروڑ شہر کے عین میں واقع لعل عیسن پارک اور جناح فیملی پارک بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں کہ وہ ملک اللہ بخش سامٹیہ کے دور میں تعمیر ہوئے تھے خوبصورت جنگلے ، گیٹ ، لائٹس، چار دیواری، جھولے اور ہر قسمی سہولیات سے آراستہ پارک نشیئوں کے ائر پورٹ میں تبدیل ہو گیا۔

وہاں کسی نمائندے یا ٹی ایم اے نے کبھی توجہ نہیں دی حالانکہ ٹی ایم اے کروڑ کے پاس اس وقت بھی 15لاکھ روپے پارکس کے نام پر فنڈز موجود ہیںانہوں نے کہا کروڑ کے لوگوں کو اپنے شہر سے محبت کرنی چاہیے یہ ان کے قیمتی اثاثے ہیں جو کھنڈرات میں تبدیل ہورہے ہیں براہ کرم اپنے حقوق کیلئے اٹھیں اور تحریک دستک پاکستان کا ساتھ دیں ہم جلد ممبر سازی کی مہم چلائیں گے اور ہر نوجوان کو اس میں شرکت کی دعوت دیں گے حلقہ پی پی 263ڈویژن کا واحد حلقہ ہو گا جہاں کو ئی تھانہ نہیں اور نہ ہی کوئی کالج صدر ینگ ووٹرز لیہ قاری حسین اولکھ کی ایف ایم 89لیہ پر گفتگو تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کروڑ لعل عیسن میں بارہا بار ہم نے مسائل کی نشاندہی کی لیکن انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی کروڑ لعل عیسن کے حلقہ پی پی 263میں ابھی تک کوئی تھانہ ، کوئی کالج قائم نہیں ہو ا یہ پورے ڈویژن کا وہ واحد حلقہ ہے جہاں ابھی تک اس کو اتنا نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ینگ ووٹرز فورم نوجوانوں کیلئے تشکیل دیا ہے نوجوان ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائیں ہم کروڑ کے ہر وارڈ سے بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدوار وں کو الیکشن لڑوائیں گے۔