نیو یارک (جیوڈیسک) نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ کویتی عالم اور اسامہ بن لادن کے داماد ابوغیث فن خطابت کے ماہر تھے اسلئے انہیں القاعدہ کا ترجمان مقررکیا گیا تھا۔
تاہم نائن الیون حملوں سمیت کسی بھی کارروائی کی منصوبہ بندی میں ان کا کوئی کردار نہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق منتھن فیڈرل کورٹ میں دیے گئے تحریری بیان میں خالد شیخ نے بتایا ان دونوں کی تیار کردہ وڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوؤں کی تربیت کیلیے استعمال کی جاتی تھیں اور وہ وڈیو کے ذریعے ان کی جہادی تربیت کرتے تھے۔