ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش نے نیپال کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا

Bangladesh

Bangladesh

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالی فائنگ میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر چار پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہوراحمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیپال نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔جس میں کپتان پارس خڈکا 41 اور ویسوکوار 40 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف باآسانی دو وکٹیں کھو کر 15.3 اوورز میں 132 رنز بنالیے انعام الحق 42 ، شکیب الحسن 37، تمیم اقبال 30 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ بنگلہ دیش کے الامین حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔