طالبہ کی خودسوزی، انکوائری ٹیم مظفر گڑھ پہنچ گئی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر طالبہ کی خودسوزی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم مظفر گڑھ پہنچ گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ تین رکنی ٹیم دو ایڈیشنلآئی جیز اور ایس پی پر مشتمل ہے۔ ٹیم زیادتی کا شکار ہونیوالی طالبہ کی خودسوزی کے واقعے کی تحقیقات کر کے دس روز میں اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کرے گی۔ 13 جنوری کو فرسٹ ایرکی ایک طالبہ نے زیادتی کے ملزم کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے پر تھانے کے سامنے خود کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگالی تھی۔