بالی ووڈ فلم “سمرات اینڈ کو” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Samrat

Samrat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سسپنس تھرلر فلم سمرات اینڈ کو کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار کوشک گھاٹک ہیں۔

جبکہ فلم کی کہانی ایک جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایک لڑکی سے ملاقات کے بعد ایک پر اسرار کیس میں کھو جاتا ہے۔ کویتا برجاتیا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکار راجیو کھنڈیوال اور مدالاسا شرما نبھا رہے ہیں جو 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔