واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی ایک ملک کی تمام کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق این ایس اے نے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو ایک نامعلوم ملک میں ایک مہینے کے دوران ہونے والے ہر ٹیلیفون کال کو ریکارڈ کر سکتا ہے، میسٹک نامی جاسوسی کے پروگرام سے ایک ملک کے ہر ٹیلیفون کال کو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کی درخواست پر اس ملک یا دیگر ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے، نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے یہ پروگرام سنہ 2009 میں بنایا۔